اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کے لیے بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔