لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں فرید پراچہ بھی موجود تھے۔
لیاقت بلوچ نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش پر ملاقات کی اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت سے خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کیلئے سوچنا ہو گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بیروز گاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔