لاہور: (دنیا نیوز) کوریا کے سفیر سوسینگپیو نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
کوریا کے سفیر سو سینگپیو نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
چودھری شجاعت نے کہا پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ملاقات میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ چودھری شافع حسین اور منتہا اشرف موجود تھے۔