کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ سندھ سید اعجاز شاہ نے تھری ایم پی او کے تحت زیر حراست 14 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے 14 افراد کو رہا کرنے کے الگ الگ احکامات جاری کیے، ان افراد کو سڑکیں بلاک کرنے، امن و امان میں خلل ڈالنے پر مختلف اضلاع سے حراست میں لیا گیا تھا۔
رہا ہونے والوں میں سید فرخ شاہ، سلمان محمدی، وقاص، زید حسین، آصف کامران، محمد عثمان، احمد، منصف علی، عبدالباسط، کمال الدین، محمد فیصل، ایم فاروق، مونا اور فوزیہ صدیقی شامل ہیں۔