شہداد کوٹ: مسافر وین کھائی میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 12 زخمی

Published On 02 June,2023 08:19 pm

شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) مسافر وین الٹ کر کھائی میں گرنے سے 2 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے ایم 8 پر ونگو کے مقام پر پیش آیا، زخمی ہونیوالے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایف سی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ، حادثے کا شکار وین خضدار سے شہدادکوٹ آ رہی تھی۔ 

Advertisement