لسبیلہ : بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 01 June,2023 02:12 am

لسبیلہ : ( دنیا نیوز ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ میں لک بدوک کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو وندر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement