صنعا: (ویب ڈیسک) یمنی دارالحکومت صنعا کے مغرب میں کار شلال بنی مطر جھیل میں گر گئی اور کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
الحوثی میڈیا کے مطابق کار کے گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع نے کار گرنے سے ڈوبنے والے دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ کار کے ڈیم میں گرنے سے پہلے ہی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہونے کے بعد ایک بچہ زندہ بچ گیا۔
کار کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا تھا۔