خانپور ہزارہ: موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Published On 26 May,2023 06:02 pm

خانپورہزارہ: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفیان کشمیر کے رہاٸشی تھے، ٹرک ڈرائیور کوتحویل میں لے کر قانونی کاروائی کاآغاز کردیا گیا۔ 

Advertisement