بھارت میں ٹریفک حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت 4 افراد ہلاک

Published On 31 May,2023 10:45 pm

بھوپال (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کار درخت سے جاٹکرائی جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی، حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد اس وقت زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے والی کار مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی، پولیس نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملی اور جب وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچے تو گاڑی پہلے ہی بری طرح جل چکی تھی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد شامل ہیں، یہ تمام افراد ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، مرنے والوں میں وہ نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جس کی چھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔