مریدکے : کنسٹرکشن کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 30 May,2023 02:54 am

مریدکے : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر مرید کے میں کنسٹرکشن کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر قائم پٹرول پمپ پر کنسٹرکشن کے کام کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعتزاز اور زریاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسیکو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔