کراچی : دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Published On 30 May,2023 02:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں کھوئی گوٹھ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔