کراچی : نا معلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

Published On 01 June,2023 06:03 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سپر ہائی وے جمالی کے قریب ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے جمالی کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔