رحیم یار خان : موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق

Published On 03 June,2023 07:07 am

رحیم یار خان: ( دنیا نیوز ) موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکو حکام کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک تھی۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی سکھر سے ملتان جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ 

Advertisement