فیروز والا میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 03 June,2023 11:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوالا میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق 40 سالہ امتیاز موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈور سے گردن کٹ گئی۔

زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔