مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق

Published On 04 June,2023 09:28 am

مظفر آباد: (دنیانیوز) وادی نیلم میں مال بردار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق وادی نیلم چانگن کے مقام پر مال بردار ٹرک سیدھا دریائے نیلم میں جا گرا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ ایک زخمی ریسکیو کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ 

مقامی لوگوں، ریسکیواہلکاروں اورپاک فوج نےموقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور چاروں افراد کی لاشیں نکال کر مظفرآباد روانہ کردی گئی ہیں ۔ 

 

Advertisement