پیپلز پارٹی کا ن لیگ کا ڈپٹی میئر کے عہدے کا مطالبہ نہ ماننے کا امکان

Published On 04 June,2023 03:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا مسلم لیگ ن کا ڈپٹی میئر کا عہدہ دینے کا مطالبہ منظور نہ کرنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میئر، ڈپٹی میئر کے امیدواروں کا اعلان رواں ہفتے کرے گی، سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیرون ملک ہونے کے سبب میئر ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے امیدواروں کے اعلان میں تاخیر ہوئی، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے امیدواروں کے کاغذات 9 جون سے جمع ہوں گے۔