ہم نے تو مارشل لاء برداشت کیا، اب آپ بھی برداشت کریں: قائم علی شاہ

Published On 04 June,2023 06:30 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میں اپنی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، کافی عرصے سے کہتے تھے پنجاب جائیں گے، ایک سال کے دوران سندھ اور پنجاب میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی بصیرت اور وزڈم بہت کم لوگوں کو آتی ہے، چئیرمین نے تھوڑے سے عرصے میں دکھایا کہ ینگ شولڈرز ہیں، ہمارے ملکوں سے تعلقات میں شگاف آگیا تھا جس میں چائنہ بھی شامل ہے، بلاول صاحب ہر علاقے میں گئے یہ ان کی محنت ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ آپ بھی برداشت کریں، ہم نے تو مارشل لاء برداشت کیا، ایوب خان اور ضیاء الحق کو برداشت کیا، پھانسی پر ورکرز چڑھے لیکن بھٹو کا نعرہ لگایا، بہت سے ورکرز نے اپنے آپ کو جلا لیا یہ مثال کانگریس کی ہسٹری میں بھی نہیں ملے گی۔