خوشاب: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خوشاب کا ہنگامی دورہ کیا اس دوران انہوں نے سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
خوشاب آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ تو پوری قوم کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ ایک سازش تھی کہ پاکستان کی عوام اور افواج کو لڑا دیا جائے، عام انتخابات اسی سال ہی ہوں گے۔