اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں 3 پولیس اور 1 ایف سی اہلکار کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں اس قوم اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، شہداء کے لواحقین کیلئے صبر اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
ڈپٹی سپیکر زاہد درانی نے بھی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔