اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراج الحق اور حافظ نعیم اپنے بزرگوں کی طرف سے قیام پاکستان کی مخالفت پر معافی مانگیں۔
حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ حافظ نعیم کی قسمت میں میئر کراچی بننا بھی نہیں ہے، جماعت اسلامی کو سیاست کی آڑ میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔