ٹوکیو: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے 4 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا جاپان پہنچنے پر پاکستانی سفیر اور جاپانی وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا، پاکستانی برادری کی بڑی تعداد بھی استقبال کیلئے موجود تھی۔
بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے 4 جولائی تک سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ اس دوران جاپانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کریں گے۔