لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی گئی۔
شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہوئی ہے جو تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
عاشق خان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کارروائی کی گئی، حملہ کرنے کی ہدایت ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث عاشق خان نے کہا کہ پاک فوج کےخلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک شرپسند کی شناخت ارضم جنید کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔