بہاولنگر: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، بہاولنگر سے بیرسٹر میاں احتشام الحق نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
بیرسٹر احتشام الحق لالیکا حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے، میاں احتشام الحق لالیکا نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ بھی واپس کر دی۔
میاں احتشام الحق نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، سیاست سے بریک لیتا ہوں، آئندہ کا فیصلہ حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکا سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل بھی رہے ہیں، میاں احتشام الحق لالیکا کے والد میاں امتیاز لالیکا ایم پی اے رہ چکے ہیں۔