کراچی: (دنیا نیوز) 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی اکرم چیمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی اکرم چیمہ کو ہنگامہ آرائی کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت عدالت نے اکرم چیمہ کے دو دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات پر نامعلوم افراد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا
خصوصی عدالت نے اکرم چیمہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا، سابق رکن اسمبلی کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، اکرم چیمہ کے خلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔