لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کے واقعات پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
9 مئی کو زمان پارک چوک میں مشتعل ہجوم نے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریفک سگنلز توڑ دیئے جس پر سیف سٹی حکام نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں دو کروڑ سے زائد مالیت کا نقصان ٹریفک سگنلز اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کی مد کیا گیا ہے۔