لالہ طاہر رندھاوا کا استحکام پاکستان پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان

Published On 11 June,2023 06:42 pm

لیہ: (دنیا نیوز) جہانگیر خان ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو پرواز بھرتے ہی پہلے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

‏لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر پنجاب اسمبلی لالہ طاہر رندھاوا نے نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

لالہ طاہر رندھاوا نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین سے ہونے والی پہلی ملاقات میں معذرت کرلی تھی، میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں۔