لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی ضمانتیں بھی ایسی ہیں کہ اگلے 25 روز کوئی نہیں پکڑ سکے گا، قوم سوال کر رہی ہے خدا کیلئے رحم کریں، سیاستدان اور دہشت گرد کے فرق کا علم ہونا چاہیے، چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے سے ملک نہیں چلتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہونے کا دعویدار آج تنہا ہے، رانا تنویر حسین
انہوں نے کہا ہے کہ ڈیل صرف عوام سے ہوتی ہے ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑے گی، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کی آواز سنی جائے، قتل کی سزا ایک جیسی ہوتی ہے۔