پاکستانی نژاد تاجر کو امریکا میں اہم عہدہ مل گیا

Published On 11 June,2023 04:44 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد دلاور سید کو امریکی سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کا نیا سربراہ نامزد کیا تھا جس کی امریکی پارلیمنٹ سے منظوری بھی مل گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی تاجر دلاور سید یو یس اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر حلف اٹھالیا،امریکی صدر نے پاکستانی نژاد تاجر کو اس عہدے کے لیے دو روز قبل نامزد کیا تھا اور سینیٹ میں اکثریت نے ان کی تقرری کی منظوری دیدی تھی۔

دلاور سید کی اس عہدے پر نامزدگی پر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن نے شدید اعتراض اُٹھایا تھا تاہم سینیٹ میں ان کی تقرری کے حق میں ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی ووٹ دیا تھا۔

پاکستانی نژاد دلاور سید اس وقت امریکی محکمہ خارجہ میں تجارتی اور کاروباری امور کے خصوصی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس قبل مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای او بھی رہے ہیں۔

اس دوران دلاور سید نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے اپنے سافٹ ویئر پروڈکٹس بھی متعارف کرائے تھے، سابق صدر اوباما کے دور میں انہوں نے اہم ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔