اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل 12 جون بروز پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس 5 روز تک جاری رہے گا ، سینیٹر مانڈوی والا اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں فنانس بل 2023 کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور نئے فنانس بل سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی ، قائمہ کمیٹی کی سفارشات بعد میں سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 14 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، بجٹ میں ایک تا گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 تا گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔