اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں، واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انکوائری کے بعد کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔
مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ ہم جس سکھ اورچین سے سوتے ہیں یہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دادا بھی فوج میں تھے، ہم پاک فوج میں سے ہیں اور پاک فوج ہم میں سے ہے۔