اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کو قومی وثقافتی اقدار سے جوڑنے کے لئے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا، خط میں انہوں نے لکھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے نئے نام تجویز کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں لکھا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹر شبلی فراز، تاج حیدر،عرفان صدیقی اور منظور کاکڑ کے نام سینیٹ سے تجویز کیے گئے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے لئے قومی اسمبلی کے اراکین کے نام تجویز کئے جائیں۔