پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 15 May,2023 12:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل2023 پیش کیا جائے گا، صدر مملکت نے یہ بل دستخط کے بغیر واپس کر دیا تھا، منظوری کے بعد یہ بل دستخط نہ کئے جانے پر دس دن میں قانون بن جائے گا۔

انسانی اعضا کی پیوند کاری کا بل، الیکٹرانک کرائم کا تدارک بل 2022 منظوری کیلئے پیش ہو گا اس کے علاوہ تحدید ترمیمی بل 2022 بھی مشترکہ اجلاس میں منظور کرایا جائے گا، قومی معاملات پر جاری بحث بھی ایجنڈے پر موجود ہے۔ 

Advertisement