اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئین کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں دو روزہ بین الاقوامی کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، قومی اسمبلی کی میزبانی میں کنونشن کل سے شروع ہوگا۔
کنونشن میں 17 سے زائد ممالک کے سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز شرکت کریں گے، اس حوالے سے قانون دان، پارلیمانی وفود اور سول سوسائٹی کے افراد بھی مدعو ہیں۔
کنونشن کا موضوع ’’میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت‘‘ ہے۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کنونشن میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سپیکرز، ڈپٹی سپیکر اور پارلیمانی وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔