اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دے دی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور 16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکور موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔