اسلام آباد: (دنیا نیوز)حکومت کی جانب سے سینیٹ اجلاس 19 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں اہم بل لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ممکنہ انکار کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں حکومت نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے 44 اراکین کے دستخط سے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔
ملک میں جاری دہشت گردی، معاشی صورتحال اور اہم معاملات سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم بل بھی لائے جانے کا امکان ہے۔
ریکوزیشن اجلاس میں حکومت قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کی منظوری لے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھا جائے گا۔
اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ نے دورہ سعودی عرب مختصر کر دیا ہے، صادق سنجرانی بدھ کو واپس وطن پہنچیں گے۔