اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن ایکٹ کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر، دلاور خان، کامران مرتضی اور تاج حیدر کمیٹی کا حصہ ہوں گے، رکن اسمبلی نوید قمر، محسن شاہنواز رانجھا، صابر قائم خانی اور افضل ڈھانڈلہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا، کمیٹی 10 روز میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کرے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پیر کے روز چئیرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے لئے خطوط لکھے تھے۔