اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی 9 مئی کے واقعات کی مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک جماعت اور اس کے سربراہ نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے، ان حملوں سے ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا، ان کے خلاف ایک دن کی بھی تاخیر کے بغیر کارروائی کی جائے، اس کا بوجھ اس جماعت کے اپنے کارکن بھی نہیں اٹھا پا رہے ہیں، ثابت ہو گیا ہے کہ اس کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: 9 مئی واقعات کیخلاف متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی کے دوران کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اس حوالے سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، پاکستان میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی و آئینی تحفظ حاصل ہے، پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی مکمل کر کے سزا دی جائے۔