اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس کے دوران 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔
وزیر مملکت شہادت اعوان نے قرارداد ایوان میں پیش کی، قرار داد میں کہا گیا کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور دیگراملاک کو نقصان پہنچایا گیا ، ایوان 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں، پاکستان کے استحکام اور امن کیلئے پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں، واقعات میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو سخت سزا دی جائے، یہ ایوان شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتا ہے۔