چیئرمین نیب کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، 9 مئی کے واقعات کی مذمت

Published On 12 June,2023 08:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، ان کے ساتھ ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ اور دیگر افسران بھی تھے۔

ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد نے دورہ جناح ہاؤس کے دوران مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا اور 9 مئی کو پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی احتساب بیورو کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کہا کہ شر پسند عناصر کو قانون کے دائرہ میں لایا جانا چاہیے، ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں اپنا فرض بخوبی نبھایا ہے۔