وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات

Published On 16 June,2023 09:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں سید نوید قمر، شیری رحمان، سید خورشید شاہ شامل تھے، وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو بھی وفد کا حصہ تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وفد نے بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مصروفیات کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہ ہوسکے۔