کوٹلی آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کابینہ نے یونان کشتی حادثہ پر یوم سوگ منانے کا فیصلہ کر لیا۔
سانحہ یونان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا، آزاد کشمیر بھر میں 18 جون کو پرچم سر نگوں رہے گا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو وزارتِ خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے ڈیڈ باڈیز کو واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔