لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا آئندہ مالی سال کے چار ماہ کا بجٹ نگران حکومت کی جانب سے کل پیش کئے جانے کا امکان ہے، نئی ترقیاتی سکیمیں الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہوں گی۔
بجٹ میں چار ماہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 325 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہوں گے، صحت کارڈ کیلئے 20 اب روپے، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والوں منصوبوں کیلئے 27 ارب روپے، زراعت کیلئے 20 ارب ارب روپے، صحت اور تعلیم کیلئے کم ازکم 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
صحت کیلئے 4 ماہ میں 70 ارب ، سکول ایجوکیشن کیلئے 28 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 10ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 1 ارب، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 12 ارب، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس آب کی سکیموں کیلئے 7 ارب، ٹرانسپورٹ کیلئے 6 ارب، ایمرجنسی سروسز کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔