نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Published On 19 June,2023 01:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد آج اپنے حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔

حکام کے مطابق آج سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی جس سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔