کراچی : نشے میں دھت افراد کے حملے سے 2 پولیس اہلکار زخمی

Published On 19 June,2023 04:34 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے عزیز آباد نعمت کالونی میں نشے میں دھت افراد کے حملے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس کے مطابق عزیز آباد تھانے میں تعینات اہلکاروں نے گشت کے دوران نشے میں دھت افراد کو روکا تو انہوں نے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی جن میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔