لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے فوری انتظامات کئے جائیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین
یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 19, 2023