اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سی پیک کا سب سے پہلے تصور مولانا فضل الرحمان نے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، بد قسمتی سے ہمارے اوپر چار سال سے ایسی حکومت مسلط تھی جس نے سی پیک کو چلنے نہیں دیا، پی ڈی ایم کی حکومت آنے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کیے۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے تجارت کا باب کھلنے کا تصور ہم نے دیا تھا، مولانا فضل الرحمان جب وزارت خارجہ کمیٹی کے چیئرمین تھے اس وقت انہوں یہ چین کو آئیڈیا دیا۔