بہاولپور: (دنیا نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 75 سالوں میں ہم نے اسلامی حکمرانی نہیں دیکھی۔
بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ریاستی تشخص کو بچانے کی ہماری جدوجہد آج تک جاری ہے، جب پاکستان ٹوٹ رہا تھا ہم نے تب بھی پاکستان بچانے کی کوشش کی۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے مواقع پر غدار کہا گیا، مشرف دور میں مجھ پر بغاوت کے 7 مقدمات درج ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا اعلان کرکے خود چھپ گیا۔