اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ایمپائر کی انگلی کے ارد گرد گھوم رہی تھی یہی وجہ ہے کہ آپ نے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ 120 دن کے دھرنے میں آپ کہتے تھے آج ایمپائر کی انگلی اٹھے گی کل اٹھے گی، حکومت جانے کے بعد مبینہ طور پر زلمے خلیل زاد کے کہنے پر 2 بار ملاقات کی، پوری قوم جانتی ہے آپ کے شوق ایمپائر کی انگلی کے ساتھ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بتائیں کہ وہ انگوٹھی جو آپ کی انگلی پر تھی اب کہاں ہے؟ وہ انگوٹھی اب دکھائی نہیں دے رہی؟ چکر کیا ہے؟، کیا گھر کے اندر سے پریس کانفرنس تو نہیں ہونے والی؟ جیسے شیریں مزاری، فردوس عاشق نے کی، وہ سیاسی پریس کانفرنسز تھیں، اس پریس کانفرنس کو کیا نام دیں گے؟۔