کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
نو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیلئے نکل پڑے جہاں انھوں نے نہ صرف صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا بلکہ سڑکوں کا بھی معائنہ کیا۔
اس دوران شہر کے مختلف ایریاز میں سندھ سالڈ ویسٹ کی ٹیمیں صفائی کے کاموں میں مصروف نظر آئیں۔
صبح سویرے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ لوگوں کی صفائی کے حوالے سے شکایات (1128) پر درج کی جا سکتی ہے pic.twitter.com/F9GFiyGUCJ
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 22, 2023
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختلف مقامات پر عملہ صفائی کے کاموں میں مصروف پایا گیا۔
میئر کراچی نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محنت و لگن کے ساتھ شہر کی خدمت کرنی ہے، صفائی ستھرائی کے حوالے سے شکایات 1128 پر درج کروائی جا سکتی ہیں۔