کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین "نادرا" اسد رحمان گیلانی نے کہا ہے کہ نادرا مراکز روزانہ کی وصول درخواستوں کو ساڑھے بارہ ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کریں۔
چیئرمین "نادرا" اسد رحمان گیلانی نے ریجنل ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ پراسیسنگ بڑھانے سے مراکز پر شہریوں کی قطاریں ختم اور رش کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی: احسن اقبال
انہوں نے کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ضرورت پڑنے پر اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کر دیں، چیئرمین نادران نے کہا کہ مراکز میں شہریوں کو مناسب معلومات، رہنمائی کیلئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور مسائل کے حل میں تاخیر قطعاً برداشت نہیں ہو گی، شہریوں کی رائے اور تاثرات جاننے کیلئے فیڈبیک کا نظام متعارف کیا جائے۔
اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات اور جدید تقاضوں سے خدمات فراہم کرنا "نادرا" کی اولین ترجیح ہے۔